ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے وقت میں نے جو کہا وہ سچ ہوا:راہل گاندھی

کورونا کے وقت میں نے جو کہا وہ سچ ہوا:راہل گاندھی

Wed, 16 Feb 2022 11:34:00    S.O. News Service

پٹیالہ، 16؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پٹیالہ میں ریلی کی- اس دوران راہل گاندھی نے عوام مخالف پالیسیوں اور بے روزگاری جیسے مسائل کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا- انھوں نے کہا کہ کورونا کے وقت میری باتوں کا مذاق بنایا گیا تھا- حکومت کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن پی ایم مودی لوگوں کے لیے کام کرنے کی جگہ تالی اور تھالی بجوانے میں مصروف رہے- راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے وقت میں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو زبردست چوٹ لگنے والی ہے، لاکھوں لوگ مرنے جا رہے ہیں، آکسیجن سلنڈر اور ونٹی لیٹر تیار رکھو- اس کا مذاق اڑایا گیا- اسی وقت پی ایم کہتے ہیں تھالی بجاؤ- تھالی بجانے کے بعد کہتے ہیں اب موبائل فون کی لائٹ چمکاؤ-

راہل گاندھی نے نریندر مودی کے علاوہ اروند کیجریوال اور کیپٹن امرندر سنگھ پر بھی تلخ حملہ کیا- انھوں نے کہا کہ میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا- اگر آپ (عوام)جھوٹے وعدے سننا چاہتے ہیں تو مودی جی، بادل جی اور کیجریوال جی کو سنیں - مجھے صرف سچ بولنا سکھایا گیا ہے-

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں جو بھی وعدے کروں گا اسے کانگریس حکومت ہر حال میں پورا کرے گی-

میرے بارے میں ایک چیز سمجھ لیجیے، میں جب بھی منھ کھولتا ہوں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں - مجھے سکھایا گیا ہے کہ جب بھی بولو تو سچ بولو جھوٹ نہیں بولو- میں اس اسٹیج سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا-


Share: